اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے بعض ریاستی اداروں کیجانب سے مسلم لیگ (ن) کے ”الیکٹریکل“ کے خلاف ”معاندانہ رویہ“ کو رکوانے کیلئے دبا¶ بڑھانے کا فصلہ کیا ہے۔ عام انتخابات شفاف اور غیرجانبدار کرانے کیلئے نگران حکومت سے رابطہ قائم کیا جائے گا اور اس بات کا مطالبہ کیا جائے گا کہ عام انتخابات کے انعقاد تک کسی ”امیدوار“ کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔ چودھری نثار علی خان نے بھی انتخابی مہم کے دوران مخالف امیدوار کے خلاف نیب کی کارروائی پر احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح مخالف امیدوار کو سیاسی شہید بنانے کی کوشش کی گئی۔
مسلم لیگ فیصلہ
مسلم لیگ کا بعض اداروں کے رویہ کیخلاف دبا¶ بڑھانے کا فیصلہ
Jun 28, 2018