;خالد نعیم لودھی‘ میاں مصباح الرحمن نے نگران وفاقی وزراءکا حلف اٹھا لیا

Jun 28, 2018

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)دو نئے نگران وفاقی وزراءنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔حلف اٹھانے والے وزراء میں لیفٹیننٹ جنرل(ر) خالد نعیم لودھی اور میاں مصباح الرحمن شامل ہیںصدر مملکت ممنون حسین نے نئے وزراءسے ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب میں حلف لیا۔نگران وزیر اعظم جسٹس(ر)ناصر الملک،نگران وفاقی وزراءاور دیگر اعلیٰ حکام نے تقریب میں شرکت میں نئے وزراءکے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ نگران وزراءکی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
وزرا‘ حلف

مزیدخبریں