منظور وسان اپنے کاغذات مسترد ہونےکا خواب نہ دیکھ سکے

Jun 28, 2018

کراچی( وقائع نگار) اپنے خوابوں کے ذریعے آنے والے واقعات کی پیش گوئی کرنے والے مشہور سیاست دان منظور وسان اپنے کاغذات مسترد ہونے کا خواب نہ دیکھ سکے سابق صوبائی وزیر منظور وسان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ کے ساتھ بڑے پر اعتماد انداز میں الیکشن پیپرز جمع کراکے آئے تھے لیکن ان کے اپنے کاغذات نامزدگی ہی مسترد ہوگئے۔ جس پر اب ان کا کہنا ہے کہ میری نااہلی سے اشارہ ملتا ہے کہ بہت کچھ ہونے والا ہے۔ جی ڈی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ سود خور منظورسان کو جیل کی سلاخیں دکھائی دے رہی ہیں منظور وسان نے کرپشن کے سوا کوئی کام نہیں کیا5 سال تک جھوٹی پیش گوئیاں کرتے رہے۔
منظور وسان

مزیدخبریں