کالاباغ ڈیم ملکی بقااورسلامتی کیلئے ناگزیر ہے:قاری زواربہادر

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری زواربہادر نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پاکستان کی بقا اور سا لمیت کے لئے انتہائی ضروری ہے۔جو ہماری آنے والی نسلوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے جمعیت علماء پاکستان کالا باغ ڈیم کی تعمیر میں رکاوٹ بننے والے سیاست دانوں کو بھارتی ایجنٹ سمجھتی ہے بھارت پاکستان کے دریائوں کا پانی رو ک کر سبز پاکستان کو بنجر بنانے کے لئے تیزی سے عمل پیرا ہے۔بھارت ثقافتی حملے کے بعد اب وہ ہم پر آبی جارحیت کے ذریعے حملہ آور ہے بزدل حکمرانوں نے اقتدار بچانے کی خاطر بھارتی آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب نہیں دیا۔ جمعیت علماء پاکستان اپنے قائد امام شاہ احمد نورانی کے نقش قدم پر عمل کرتے ہوئے اقتدار یا سیٹوں کی سیاست نہیں کرتی بلکہ ملک و قوم کی خدمت اور نفاذ نظام مصطفیٰؐکے لئے میدان عمل میں ہیں۔ہم کالا باغ ڈیم کو پاکستان کی زندگی کا مسئلہ سمجھتے ہیں کی تعمیر کے لئے ہر چھوٹی اور بڑی کوشش کا حصہ ہوںگے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے اس بیان کا پُرجوش خیرمقدم کرتے ہیں جس میں انہوں نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو پاکستان کی بقاء کے لئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے عدالت عظمیٰ کی طرف سے سب سے پہلے حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن