راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن نے بدھ کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی کی پولیس سیکیورٹی ،پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز اوربم ڈسپوزل سکواڈکے دفتر کا دورہ کیا انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو موجودہ سیکیورٹی حالات کے پیش نظر بریف کیاہائیکورٹ میں سی پی او راولپنڈی کے ہمراہ ڈی ایس پی لیگل راولپنڈی بھی موجود تھے سی پی او راولپنڈی نے ہائیکورٹ ڈیوٹی پر موجود تمام افسران و ملازمین کو ڈیوٹی کی حساسیت اور اہمیت کے متعلق بریف کیابعد ازاں پولیس لائن ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کا مکمل دورہ کیا جہاں سی پی او راولپنڈی کے ہمراہ ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی عمران یعقوب،ایس پی ہیڈ کوارٹرعلی رضا اور دیگر افسران بھی موجود تھے سی پی او راولپنڈی نے پولیس لائن میں موجود دفتر بم ڈسپوزل سکواڈ کا بھی دورہ کیاجہاں پر بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کے کام سے متعلق سی پی او راولپنڈی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔