کوٹ عبدالمالک:22 سالہ پھل فروش قتل، ورثاء کا نعش شیخوپورہ روڈ پر رکھ کر احتجاج

Jun 28, 2018

فیروز والہ (نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک ٹائون کمیٹی آفس کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 22 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے واقعہ کی خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے شہریوں نے مقتول کی نعش سڑک پر رکھ کر لاہور شیخوپورہ روڈ بلاک کر دی بتایا گیا ہے کوٹ عبدالمالک کے علاقہ ابوالخیر کا رہائشی ریڑھی بان ذوالفقار احمد اپنے 22 سالہ بیٹے علی رضا کے ہمراہ فورٹ کی ریڑھی پر کھڑا کام کر رہا تھا موٹرسائیکل سوار دو ملزم نقاب پہن کر آئے نے فائرنگ کرکے علی رضا کو باپ کے سامنے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے مقتول کے ورثاء اور دکانداروں نے مقتول کی نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا ٹائروں کو آگ لگا کر شدید نعرہ بازی کی فیکٹری ایریا پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا وقوعہ کے اطلاع ملنے کے باوجود پولیس تاخیر سے پہنچی۔

مزیدخبریں