نجی ائرلائن سے شارجہ سے آنے والا دہشت گرد سعد فاروق ملتان ایئرپورٹ سے گرفتار

Jun 28, 2018

ملتان (صباح نیوز)شارجہ سے ملتان آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے ایف آئی اے حکام نے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث مسافر کو حراست میں لے لیا ۔ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزم سعد فاروق خیبر ایجنسی کا رہائشی ہے-ملزم کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی،گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ پشتہ خرا پشاور میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج ہے۔ایئرپورٹ ذ رائع کے مطابق ملزم نجی ائیرلائن کے ذ ریعے شارجہ سے ملتان پہنچا تھا۔

مزیدخبریں