ملائیشیا: نجیب رزاق کی ملکیتی پراپرٹیز پر چھاپے‘ 273ملین ڈالر مالیتی زیور‘ ہینڈ بیگز‘ نقد ی برآمد

Jun 28, 2018

کوالالمپور (اے ایف پی) کرپشن سکینڈل میں ملوث ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی مختلف رہائش گاہوں پر چھاپے مارے گئے۔ نقدی‘ زیور اور لگژری ہینڈ بیگز اور قیمتی تحائف قبضہ میں لے لیے گئے۔ پولیس نے مالیت 273 ملین ڈالر بتائی ہے۔ یہ تلاشی آپریشن اس تحقیقات کی کڑی ہے جس کے تحت سابق وزیراعظم کے خلاف انکوائری ہو رہی ہے۔ کمرشل کرائم انویسٹی گیشن کے سربراہ امیر سنگھ نے میڈیا کو بتایا میرے خیال میں ملک کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی اشیاء ہیں جو پکڑی گئیں۔ ادھر نجیب کا مؤقف ہے میرے حریف سازش کر رہے ہیں، کرپشن نہیں کی۔

مزیدخبریں