فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سابق صوبائی وزیر قانون امیدوار این اے 106 رانا ثناء اﷲ خاں نے کہا پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی حکومت ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں اس کا ہر پاکستانی معترف ہے‘ انشاء اﷲ تعالی مسلم لیگ (ن) 25جولائی کو ہونے والے الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ عوام مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کے ساتھ ہیں ان کے نامزد امیدواروںکی کامیابی کے لئے بھرپور جدوجہدکی جائے گی۔کسی ایک حلقہ میںبھی پی ٹی آئی مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ انہو ں نے چک 8 ج ب شہباز نگر پی پی 109 میں شہباز نگر ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے منعقدہ تقریب خطاب کرتے کہی۔ اس موقع پر امیدوار پی پی 109 چوہدری ظفر اقبال ناگرہ ‘سرپرست اعلی چوہدری حامد وینس ‘ چیئرمین ناصر واہلہ ‘ وائس چیئرمین احمد سعید واہلہ ‘ عباس واہلہ ‘ سیف اﷲ بٹ ‘ عبدالستارانصاری ‘ امین حیدر و دیگر عمائدین حلقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سرپرست اعلی حامد وینس اور معززین علاقہ کے مطالبہ پر کہا کہ شہباز نگر میں جلد فراہمی و نکاسی آب کے نظام ‘سوئی گیس کی فراہمی اور شہباز نگر کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کا مشن ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ہے ۔ اس سلسلے میں دوبار حکومت میں آکر عوام کی محرومیاں کا خاتمہ کر دیا جائے گا ۔ امیدوار پی پی 109 چوہدری ظفر اقبال ناگرہ نے کہا کہ میرا مشن حلقہ کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی ہے ۔ میرا ماضی گواہ ہے کہ میں نے ہمیشہ عوام خدمت کو ترجیحی دی ہے اور جب تک میں سانسوں میں حرارت ہے کہ عوامی خدمت کرتا رہوں گا ۔ سرپرست اعلی چوہدری حامد وینس نے شہبازنگر کے رہائشیوں کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہباز نگر جو کہ خادم پنجاب محمد شہباز شریف کے نام سے منسوب ہے اس میں بنیادی سہولتوں کا فقدان سمجھ سے بالاتر ہے۔
ہماری حکومت نے خوشحالی کیلئے جو خدمات انجام دیں قوم معترف ہے: رانا ثناء اللہ
Jun 28, 2018