نیویارک (صباح نیوز)امریکی شہرنیویارک میں 28سالہ لڑکی الیگزینڈریا کورٹیزنے دس سال سے کانگریس میں رکن رہنے والے جوزف کرائولی کو شکست دے ڈالی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ14 سال میں پہلی مرتبہ ہورہا ہے جب ایک ہی جماعت کے رکن نے اپنی ہی جماعت کے رہنما کو بھاری اکثریت سے ہرایا ۔امریکی کانگریس کے ضمنی انتخاب میں الیگزینڈریا کورٹیز کی فتح کو امریکی تاریخ کا ایک بڑا اپ سیٹ قرار دیا جارہا ہے ۔ڈیموکریٹک رہنما جوئے کر ائولی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار تھے ۔ امریکی صدر نے اس شکست پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے جوزف کرائولی پر تنقید بھی کی۔