عالمی صیہونی اور سامراجی طاقتیں پاکستان پر ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہیں: حافظ سعید

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) جماعت الدعوۃ پاکستان کے سربراہ پروفیسر محمد سعید نے کہا کہ عالمی، صہیونی، سامراجی اور طاغوتی طاقتیںپاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیساتھ ساتھ اپنا لادینی، سیکولر، لبرل ایجنڈا مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ پاکستان کے پرامن ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنے کیساتھ اقتصادی راہداری اور کالاباغ ڈیم کے منصوبہ کو بھی سبوتاژ کرنے کیلئے دشمن اپنی ہر چال کھیل رہا ہے۔ بھارت کی طرف سے پاکستانی دریائوں پر ڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ دراصل پاکستان کو ریگستان میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے اس پر پوری قومی سیاسی قیادت کو متحد ہوکر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ، افغانستان میں اپنی ناکامی کا بدلہ پاکستان سے لے رہا ہے۔ بھارت ہماری سرحدو ں پر سیاہ بادلوں کی طرح منڈلا رہا ہے اور وہ پاکستان کے اندر بھی اپنی کارروائیوں کے ذریعے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ملی مسلم لیگ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کی نمائندہ جماعت بن کر پاکستان کے دفاع کیساتھ ساتھ امت مسلمہ کے دفاع کیلئے میدان عمل میں آئی ہے۔ بھارت کی طرف سے الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلہ پر واویلا دراصل اسکی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، آج بلوچستان میںبھی حالات تیزی کیساتھ تبدیل ہورہے ہیں اسلحہ پھینک کر قومی پرچم اٹھا کر بھارت کو منہ توڑ جواب دیدیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 121 چودھری شہزاد علی ورک کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس اور ریگل چوک میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر ملی مسلم لیگ کے مرکزی صدر پروفیسر سیف اللہ خالد ،ضلعی صدر چودھری شہزاد علی ورک ، مولانا سلیم اعظم بلوچ، مولانا شاکر اللہ بھائی ،مجاہد شیر افگن، حلقہ پی پی 140 کے امیدوار ابوفہد محمد شہزاد بسرا، سٹی صدر ملی یوتھ ونگ سیٹھ فیصل عزیز جنرل سیکرٹری ابو طلحہ ،کے علاوہ دیگر اہم شخصیات موجود تھی پروفیسر حافظ سعید نے کہاکہ ہمار ابیانہ پاکستان کی سلامتی، آزادی، خودمختاری اورایٹمی اثاثوں کے تحفظ کیساتھ ساتھ غیر ملکی مداخلت کو روکنا قوم کو نظریہ پاکستان پر کھڑا کرکے ملک کے اندر دوقومی نظریہ کی بالادستی قائم کرنا ہے ہماری سیاست کی منزل صرف اور صرف مضبوط ،روشن ،خوشحال پاکستان کے قیام اور مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر اسلامی ریاستوں کیلئے مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کو روکنا ہے۔ انہوں نے فوج کے کردار اور خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حلقہ این اے 121 میں چودھری شہزاد علی ورک اور پی پی 140 میں ابوفہد محمد شہزاد بسرا کو اللہ ہو اکبر تحریک کا امیدوار نامزد کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...