کلچرل کمپلیکس شکرپڑیاں میں مبینہ کرپشن‘ سابق چیئرمین سی ڈی اے و ممبر فنانس کیخلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد ( نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے کلچرل کمپلیکس شکر پڑیاں اسلام آباد میں مبینہ بد عنوانی میں ملوث ملزمان سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الہی، ممبر فنانس سی ڈی اے سعید الرحمن اور دیگر کے خلاف احتساب عدالت میں بد عنوانی کا ریفرنس دائرکر دیاگیا۔ ملزمان سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الہی، ممبر فنانس سی ڈی اے سعید الرحمن نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بغیر کوئی وجہ بتائے بد دیانتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام رکوایا جس سے قومی خزانے کو تقریبا 471.498 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب کے تفتیشی افسر ملک محمد زبیر نے احتساب عدالت اسلام آباد میں بدھ کو ریفرنس دائر کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی نعیم منگی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایات کے تناظر میں بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم وصول کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...