راؤ تحسین کی ڈی جی ریڈیو تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیوں نہیں ہوا: عدالت عالیہ

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ڈان لیکس کے معاملے پر عہدے سے ہٹائے جانے والے سابق پرنسپل انفارمیشن افسر راو تحسین علی خان کی بطور ڈی جی ریڈیو تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاق سے معلومات حاصل کر کے 2 جولائی کو عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ بدھ کو فاضل جسٹس نے سابق پی آئی او راو تحسین علی خان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر راو تحسین کے وکیل بیرسٹر مسرور شاہ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف ایک کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں فریقین نے درخواست گزار کو بطور ڈی جی ریڈیو تعینات کرنے کے حوالے سے بیان دیا تھا ، عدالت نے 6جون کو فیصلہ سنایا جس میں فریقین کی جانب سے درخواست گزار کی بطور ڈی جی ریڈیو تعیناتی کی یقین دہانی پر عدالت نے کیس نمٹا دیا تھا تاہم فریقین کی جانب سے تاحال ان کی بطور ڈی جی ریڈیو تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام نوٹیفکیشن جاری نہ کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں لہٰذا ان کے خلاف قانون کے مطابق توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ابھی تک نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا ، وفاق کے کیا ارادے ہیں؟ فاضل جسٹس نے کہا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل وفاق سے معلومات حاصل کر کے عدالت کو آگاہ کریں۔کیس کی سماعت 2 دن تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...