بھوٹان سارک کو فعال بنانے کیلئے کردار ادا کرکے ، تعلقات مزید مستحکم ہونگے:نگران وزیراعظم

اسلام آباد (صباح نیوز)نگران وزیراعظم ناصرالملک نے علاقائی تعاون کیلئے جنوبی ایشیا ئی ایسوسی ایشن کیلئے پاکستان کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے بھوٹان پرزوردیا کہ وہ سارک کو فعال بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھوٹان کے سفیرسونم رگبائے کی سربراہی میں بھوٹان کے دس رکنی وفد نے اسلام آباد میں نگران وزیراعظم ناصر الملک سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھوٹان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔وزیراعظم نے تعلیمی، سیاحتی اورثقافتی تبادلوں اورماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں بھوٹان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ اس موقع پر بھوٹان کے سفیر نے سارک کو ایک متحرک علاقائی تنظیم بنانے کیلئے اپنے ملک کے عزم کااعادہ کیا۔انہوں نے کہاکہ بھوٹان کے روحانی اورثقافتی پس منظر میں پاکستان خصوصاً سوات کواہم مقام حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن