عمران کی آئی ایم ایف ٹیم کو نوکری دے کر پوچھتے ہیں مہنگائی کیسے ہوئی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے مہنگائی کا نوٹس لینے پہ ردِ عمل میں کہا ہے کہ واہ عمران صاحب واہ ، آئی ایم ایف کی نوکری کر کے، آئی ایم ایف کو ملک حوالے کر کے مہنگائی کا نوٹس لے رہیں ہیں؟ آپ نے نوٹس نہیں ، عوام کو جواب دینا ہے۔ عمران خود مہنگائی 13 فیصد پر پہنچا کر اب نوٹس لے رہے ہیں؟ آپ کسے بیوقوف بنا رہے ہیں؟ معاشی دہشتگردی کر کے نوٹس کے ڈرامہ سے عوام کو بیوقوف بنا کر اْن کی تذلیل نہ کریں۔ آئی ایم ایف کی ٹیم کو نوکری دے کر پوچھتے ہیں مہنگائی کیسے ہوئی۔ نوٹس لینے کا ڈرامہ نہ کریں اور گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا جواب دیں؟ مہنگائی آپ کی نالائقی اور نااہلی کو وجہ سے ہوئی۔ آپ کے جھوٹ اور نالائقی کا بوجھ عوام کو سہنا پڑ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن