ماسکو(این این آئی)روسی وزارت خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ ماسکو ایران میں بوشہر کے جوہری توانائی کے پلانٹ میں موجود روسی ماہرین کے تحفظ کے لیے سکیورٹی اقدامات میں اضافے پر غور کر رہا ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریبکوف نے روسی خبررساں ادارے سے سے گفتگو میں خطے میں بڑھتی کشیدگی کو اس اقدام کا جواز قرار دیا۔تاہم روسی ذمے دار نے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں۔