دہلی: کانگریسی رہنما وکاس چودھری کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

نئی دہلی(صباح نیوز) تھارتی کانگریسی رہنما وکاس چودھری کو بھارتی دارالحکومت دہلی کے قریب واقع فریدآباد میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے انہیں اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ معمول کے مطابق جم سے واپس آرہے تھے۔جائے وقوع پر پہنچنے والی پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماروتی سوزوکی کار میں سوار چار افراد نے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں انہیں دس گولیاں لگیں۔بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق کانگریس ہریانہ کے صدر اشوک نے بتایا کہ امن و امان کی صورتحال نا گفتہ بہ ہے۔ انہوں نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جنگل راج ہے۔38 سالہ وکاس چودھری نے کچھ عرصہ قبل ہی بھارتی نیشنل لوک دل سے علیحدگی اختیار کرکے کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن