سرینگر(اے این این )نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ حریت لیڈران کی جانب سے بات چیت میں شمولیت اختیار کرنا محض قیاس آرائی ہے۔ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ اس سلسلے میں حریت نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔انہوںنے کہا جیسا کہ گورنر نے چند روز قبل اس بات کا اعلان کیا تھا کہ حریت لیڈران مرکزی سرکار کے ساتھ بات چیت کے خواہاں ہیں، تاہم یہ سب قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ این سی صدر نے بتایا کہ حریت والوں نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ‘ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسائل کو حل کرنے کی خاطر بات چیت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ حریت لیڈران بات چیت کا حصہ بن کر مسائل کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کریں گے۔