امریکہ، کولمبیا، چلی کی طرف سے وینزویلین صدر کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام

کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کی حکومت کے بیانات کے مطابق اس نے اپنا تختہ الٹے جانے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ ملکی وزیر مواصلات خورگے روڈریگیز نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کے کئی افسروں نے امریکہ، کولمبیا اور چلی کی حکومتوں کی مدد سے صدر نکولس مادورو پر مسلح حملے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، جو فوج نے ناکام بنا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مسلح منصوبے پر گزشتہ اتوار یا پیر کے روز عمل کیا جانا تھا اور اب تک 6مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ وینزویلا کے اپوزیشن رہنما خوآن گوآئیڈو نے اس حکومتی دعوے کی تردید کی ہے۔ کراکس حکومت نے گوآئیڈو پر اس سازش میں شامل ہونے کا الزام نہیں لگایا۔ صدر نے اپوزیشن لیڈر پر الزام لگایا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...