جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اسمبلی رولز میں ترامیم کی ہیں: پرویز الٰہی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے چیمبر آف ڈیپٹیز آف پارلیمنٹ آف جمہوریہ رپبلک کے 6 رکنی پارلیمانی وفد نے ڈینئل پالاس کی سربراہی میں اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سپیکر نے وفد کو حکومتی ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ویسٹ منسٹر پارلیمنٹری سسٹم کو فالو کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم ہوں گے۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ کی اتحادی حکومت ہے ہم عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی نے مفاد عامہ سے متعلق متعدد قوانین پاس کئے ہیں۔ سپیکر نے مہمانوں کو اسمبلی کی ساخت، پارلیمانی روایات اور اسمبلی کے رولز آف پروسیجر سے بھی آگاہ کیا۔ ہم نے مختصر عرصہ میں جمہوریت کی مضبوطی اور فروغ کے لئے اسمبلی کے رولز آف پروسیجر میں بھی ترامیم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب صحت، تعلیم اور زراعت سمیت تمام شعبہ جات میں انقلابی تبدیلیاں کیں۔ عوامی خدمت کا جذبہ ہمیشہ مد نظر رکھا۔ ڈینئل پالاس نے اسمبلی لائبریری اور دیگر شعبہ جات دیکھے۔ ڈینئل پالاس نے وفد کے ہمراہ مہمان نوازی پر چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانیوں کے خلوص اور محبت کے جذبات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...