نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی فضائیہ کے فائٹر جیٹ طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔ ایک انجن فیل ہونے پر پائلٹ نے پریکٹس بم اور ٹینک گرادیئے۔ بتایا گیا ہے کہ حادثہ امبالا کے قریب پیش آیا جب بھارتی فضائیہ کے جدید جنگی طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔ پائلٹ نے حواس باختہ ہوکر پریکٹس بم اور آئل ٹینک گرا دیئے‘ تاہم معاملے کا علم ہونے پر طیارہ محفوظ طریقے سے امبالا میں لینڈ کر گیا۔ پرندہ ٹکرانے کے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ تاہم پائلٹ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔