واشنگٹن (این این آئی + نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے امریکی درآمدات پر عائد ٹیرف ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کئی سالوں سے امریکی مصنوعات پر زیادہ ٹیرف عائد کر ہا ہے۔ وہ اس معاملے پر بھارتی وزیراعظم مودی سے بات کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا امریکی درآمدات پر بھارتی ٹیرف ناقابل قبول ہے۔ بھارت اسے واپس لے۔ دریں اثنا ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ بات ممکن ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں وہ ایک ایسے معاہدے پر متفق ہو جائیں جس کے بعد مزید چینی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد نہ کرنا پڑیں۔امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایسا معاہدہ نہ بھی ہوا تو وہ موجودہ صورتحال پر خوش ہیں۔میڈیاپورٹس کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ جاپان میں رواں ہفتے ہونے والی جی ٹونٹی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ٹرمپ چینی صدر شی جِن پِنگ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات ان دنوں شدید کشیدگی کا شکار ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی مداخلت سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھے۔ صحافیوں کو صاف جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے آپ کو کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جی ٹونٹی سربراہ اجلاس میں کئی ممالک کے سربراہوں سے ملیں گے جن میں چین کے صدر بھی شامل ہیں۔
امریکی مصنوعات پر ٹیرف ناقابل قبول، بھارت اسے واپس لے: ٹرمپ
Jun 28, 2019