گھریلوصارفین کیلئے گیس2سو فیصد مہنگی کرنے کی تجویز قابل مذمت ہے:ذکراللہ مجاہد

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ گھریلوصارفین کیلئے گیس 200 فیصد مزید مہنگی کرنے کی تجویز قابل مذمت ہے۔ عوام پہلے ہی گیس بلوں میں بے پناہ اضافے سے پریشان ہیں مزید قیمتوں میں اضافہ ظلم ہوگا۔ حکمران غریب اور متوسط طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے مہنگائی کے ذریعے ان کا خون نچوڑ رہے ہیں جس کی جماعت اسلامی بھر پور مذمت کرتی ہے۔ گھریلوں صارفین کیلئے مزید گیس مہنگی ہونے سے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے۔ آٹا، چینی، دالیں، سبزیاں سمیت پڑولیم منصوعات اور اب گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز سمجھ سے بالاتر ہے۔ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن