لاہور(نمائندہ سپورٹس ) پاکستان انڈر 19ٹیم نے جنوبی افریقہ انڈر19ٹیم کو تیسرے یوتھ ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر سات میچوںکی سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ میزبان ٹیم آخری اوور میں 276رنز بناکر آئوٹ ہوئی ۔ ٹربالانچی نے 110رنز کی اننگز کھیلی۔ عباس آفریدی نے چار جبکہ شیراز خان نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ گرین شرٹس جونیئر نے ہدف 4وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا ۔ حیدر علی نے 116‘صائم ایوب نے اکیس ‘کپتان روحیل نذیر نے تینتیس ‘فہد منیر نے پچا س رنز بنائے ۔ حارث خان انیس اور قاسم اکرم پچیس رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ ویورین نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ حیدر علی کومیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔