لاہور (سپورٹس ڈیسک)بھارتی باکسر نیرج کویاٹ کے ایک کار حادثے میں زخمی ہو جانے کے بعد عامر خان اب اگلے ماہ سعودی عرب میں منعقد کیے جانے والے مقابلے میں آسٹریلیا کے باکسر بلی ڈب کا سامنا کریں گے۔33 سالہ سابق فیدر ویٹ عالمی چیمپئن نے اس مقابلے میں گویاٹ کی جگہ خود کو لیے جانے کو اپنی زندگی کا حقیقی ’راکی مومنٹ‘ قرار دیا۔ عامر خان نے کہا ’مجھے امید ہے کہ راکی جلد ہی صحتیاب ہو جائیں گے۔اب عامر کے نئے حریف بننے والے ڈِب اگست 2018 میں امریکہ کے ٹیون فارمر کے ہاتھوں شکست کے بعد باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم آٹھ ماہ بعد انھوں نے پھر سے رنگ میں لوٹنے کا اعلان کر دیا۔جیتنے والے کھلاڑی کو انعام میں جو بیلٹ ملے گا اس پر پاکستان‘بھارت، برطانیہ اور سعودی عرب کے حھنڈے بنے ہوئے ہیں۔یہ مقابلہ 12 جولائی کو سعودی عرب میں ہوگا۔ اس لڑائی کا انعقاد جدّہ کے ’کِنگ عبداللہ سپورٹس سِٹی‘ میں ہورہا ہے۔یہ مقابلہ سعودی جنرل سپورٹس اتھارٹی کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے اور یہ سعودی عرب میں اصلاحات کے عمل کا حصہ ہے۔
بھارتی باکسر نیرج گویاٹ کار حادثے کے بعد عامر خان کیساتھ مقابلے سے باہر
Jun 28, 2019