لاہور(نمائندہ سپورٹس)سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے سپورٹس پالیسی کی تیاری کے سلسلہ میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس ہوا ‘صدارت سپورٹس بورڈ پنجاب کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر اعجاز اصغر اور ڈائریکٹر سپورٹس محمد حیفظ بھٹی نے کی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زشاہد نظامی، طارق وٹو ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رئیس الرحمٰن اور چیف کنسلٹنٹ شاہد فقیر ورک سمیت پنجاب کی تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز اور فیڈریشنزکے نمائندوںفٹ بال کے سردارنوید حیدر، اتھلیٹکس کے سلمان اقبال بٹ،بیس بال کے سید فخر شاہ ،ونٹر گیمز کے ڈاکٹر عظیم لکھوی ، ووشو کے عامر شہزادبٹ، والی بال کے ایم بی جاوید، کراٹے کے محمدندیم، کشتی رانی کے منیر، احمد حسن، تیر اندازی کے سید ذوالفقار علی،نیٹ بال کے بشیر گل ،باکسنگ کے رانا زاہد،محمد طارق، جوڈو کے طارق حسین، لان ٹینس کے عاصم رضا، جوجسٹو کے مرزا فاروق، بیڈ منٹن کے طیب سہیل، سائیکلنگ کے وقار علی، جمناسٹک کے عدیل اصغر، ریسلنگ کے غلام فرید، کبڈی کے طاہر ولید جٹ، تائیکوانڈو کے اظہار الحق و دیگر نے شرکت کی۔