ملکی قرضوں میں ایک روز میں5سوارب روپے اضافہ حکومتی ناکامی ہے:امیرالعظیم

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اور امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ حکومتی بدترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 163سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ صرف ایک دن میں ملکی قرضوں میں 500ارب روپے کا اضافہ حکومت کی ناکام ترین معاشی حکمت عملی کا مظہر ہے۔ معاشی معاملات سے نابلد اور نا اہل افراد کا ٹولہ قوم پر مسلط ہوچکا ہے۔ یہاں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ میں پنجاب میں بیرونی قرضوں کے غیر قانونی استعمال اور 7ارب 12کروڑ کی بے ضابطگیوں کا انکشاف تشویش ناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن