راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کو دو ماہ کیلئے منڈی مویشیاں کیلئے ساڑھے35 لاکھ روپے کی پیشکشیں موصول ہوگئیں بولی توقع سے کم ہونے کی وجہ سے اسے منظور یا نامنظور کرنے کا اختیار مجاز اتھارٹی کو سونپ دیا گیا نیلامی میں بولی دینے والوں کی تعداد پانچ تھی منڈی مویشیاں کینٹ کے علاقے ڈھوک گرجراں بھاٹہ گرائونڈ میں لگائی جانی ہے آج کی بولی منظور نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ نیلامی کرائی جائے گی ۔