راولپنڈی(جنرل رپورٹر) تھانہ آر اے بازار کے علاقے میں اغواء برائے تاوان کا ڈھنڈورا پیٹنے والاشخص قرض دہندہ نکلا ،تمام تر دستاویز کی روشنی میں اپنے دیرینہ اور قریبی دوست کا 15لاکھ روپے کا مقروض نکلا جس نے اپنے دوست کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ درج کرایا۔ان خیالات کااظہار گزشتہ روز راولپنڈی پریس کلب میں شہری شاہد سلطان نے کیا،انہوں نے کہاکہ غواء برائے تاوان کا ڈھنڈورا پیٹنے والا امیتاز قریشی قرض دہندہ نکلا اور مہلت ختم ہونے کے بعد ٹال مٹول سے کام لینے لگا جس پر شاہد سلطان کے دوست نے محسن حمید مغل سے رابطہ کر وایا جس پر محسن حمید مغل ،شاہدسلطان کو لیکر تھانہ ریس کورس گئے23-06-2019کو اپنی رقم کی واپسی کیلئے پولیس کو درخواست دی جس پر اے ایس آئی ظفر حیات کی سر براہی اور گواہوں کی موجودگی میں دونوں فریقین کے مابین ایک معاہدہ طے پایا چونکہ امتیاز قریشی قرض کی دلدل میں پھنس چکا تھا خود کو مظلوم ثابت کرنے کی غرض سے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اپنے ہی دوست شاہد سلطان پر اغواء برائے تاوان کا بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درکروا دیا اور محسن حمید مغل کو بدنام کرنے لگا ،انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ ، سی پی او راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ اس کیس کی شفاف اور غیرجانبدارانہ انکوائری کرائیں اور حقیقی مجرموں کو بے نقاب کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔
اغواء برائے تاوان کا ڈھنڈورا پیٹنے والاشخص قرض دہندہ نکلا
Jun 28, 2019