شاداب بلوچ آج اپنے ریکارڈ بریکنگ سفر کا اختتام کریں گے

کراچی( اسپورٹس رپورٹر) کراچی کے علاقے گولیمار سے تعلق رکھنے والے فزیکل ٹرینر،سابق باڈی بلڈر اور طویل واک کے ماسٹر شاداب بلوچ جمعہ کی صبح اسلام آباد کے ڈی چوک پر پہنچ کر اپنے ریکارڈ بریکنگ555 کلو میٹر واک کا اختتام کریں گے۔شاداب بلوچ نے17جون کو اس واک کا آغاز ملتان سے کیا تھا، ،شاداب بلوچ ملتان تا اسلام آباد کا555کلو میٹر کا سفر12 مراحل میں مکمل کرینگے ،جعمرات کو شاداب بلوچ نے اپنے سفر کے گیارویں مرحلہ میں مندرہ سے راولپنڈی راجہ بازار تک 40 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور آخری مرحلہ میں شاداب بلوچ راولپنڈی سے ڈی چوک اسلام آباد پہنچ کر اپنے اس قومی ریکارڈ بریکنگ سفر کا اختتام کریں گے،اس موقع پر جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے ممبر لیاقت بلوچ ایک شاندار تقریب میں ان کا خیر مقدم کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل شاداب بلوچ کراچی سے میر پور خاص اور کراچی سے دادو کا سفر ریکارڈ وقت میں مکمل کرچکے ہیں،یہ سفر مکمل کرکے شاداب بلوچ معروف قومی واکر کثرت رائے کا17 دن میں 549 کلومیٹر طے کرنے کا قومی ریکارڈ اپنے نام کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ عالمی سطع پر 555 کلومیٹرکا فاصلہ 12 دن میں مکمل کر کے ورلڈ ریکارڈ بھی رقم کر کے گینز بک آف ورلڈ میں جگہ بنائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن