کراچی (نیوزرپورٹر) جامعہ این ای ڈی کی این ای ڈی اکیڈمی اور شیل تعمیر کے اشتراک سے ٹریننگ پروگرام کرایا گیا جس کا مقصد انٹرپرینورشپ کا فروغ جب کہ جامعہ اور انڈسٹری کے باہمی تعاون کو یقینی بنانا تھا۔ تقریب میں طالب علموں نے اپنے اپنے آئیڈیاز پیش کیے اور ججز سے رہنمائی حاصل کی جب کہ چار کٹیگریز میں طالب علموں کو انوویٹوایوارڈز سے نوازا گیا۔شیخ الجامعہ سمیت شیل کنٹریایکسٹرنل مینجرحبیب حیدرنے طالب علموں میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔اس موقعے پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ جامعہ بے روزگاری کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہے، اسی لیے طالب علموں کو انٹرپرینورشپ کی جانب لے جانا چاہتی ہے، جس کے لیے طالب علموں کو جگہ فراہم کی جاتی ہے جہاں سے وہ اپنے کاروبار کا آغاز کرسکیں۔ یاد رہے کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لیے، کاروباری اذہان تیار کر نے کے لیے شعبہ میکینیکل،الیکٹریکل ، الیکٹرونکس،اربن انجینئرنگ ،کمپیوٹر انجینئرنگ ، کپمیوٹر سائنس ، بائیو میڈیکل کے دو سو پروجیکٹس میں سے 20 کومنتخب کیا گیا جنھیں شیل سمیت آئی بی اے اور سمیڈا کے ماہرین نے تین ماہ کی ٹریننگ دے کر اس قابل بنایا کہ وہ اپنا اسٹارٹ اپ لے سکیں۔
جامعہ این ای ڈی اورشیل تعمیرکے اشتراک سے ٹریننگ پروگرام
Jun 28, 2019