پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ فتوے باز مولوی ہیں:فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے پی سی میں وزیر اعظم  کیخلاف مذہبی اشتعال کے استعمال کو روکنے پر  پاکستان پیپلز پارٹی کے جواں سال چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تعریف کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں  انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مذہبی اشتعال کے استعمال کو روکنے پر بلاول تعریف کے مستحق ہیں۔آل پارٹیز کانفرنس  کے اعلامیے میں وزیر اعظم عمران خان  کے حوالے سے صحابہ کی توہین کا ذکر شامل کرنے کی تجویز پر بلاول بھٹو زرداری کی مخالفت،واضح کردیا کہ کسی کے بھی خلاف مذہب کو استعمال نہیں ہونے دوں گا،بلاول اپنے سے بڑی عمر کے سیاست دانوں میں  ان سے بڑی سوچ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ فتوے باز مولوی ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ تمام طبقہ فکر کو اس رو پے کے خلاف جہاد کرنا چاہئے، ہمارے 75 فیصد مسائل کی وجہ علمائے سو ہیں۔

ای پیپر دی نیشن