اسلام آباد(صباح نیوز) رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اور 3 جولائی کے درمیان ہوگا، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ڈائریکٹر میٹرولوجسٹ زبیر احمد صدیقی کے مطابق رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اور 3 جولائی کے درمیان ہوگا، سورج گرہن 2 جولائی کو رات 9 بج کر 55 منٹ پر شروع اوررات 12 بج کر 23 منٹ پر پورا سورج گرہن ہوگا۔سورج گرہن 3 جولائی کو رات 2 بج کر 51 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا، جبکہ یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔سورج گرہن چلی اور ارجنٹینا میں غروب آفتاب سے قبل دیکھا جاسکے گا، سورج گرہن پیسیفک اور جنوبی امریکا کے کچھ ملکوں ایکواڈور، برازیل، یوراگواے اور پیراگوائے میں جزوی طور پر نظر آئے گا۔