پٹرول کے بعد ایل پی جی 5 روپے کلو مہنگی ‘اوگرا نے نوٹس لیا

Jun 28, 2020

اسلام آباد( قاضی بلال +نوائے وقت رپورٹ) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا، گھریلو اور کمرشل سلنڈر بھی مہنگا ہوگیا۔ اوگرا نے قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گیس کی قیمت میں ہفتے میں دوسری بار اضافہ کر دیا۔ اس اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ چیئر مین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومت ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نو ٹس لے ورنہ حالات مزید خراب ہو جائئں گے۔ دوسری جانب ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ ایل پی جی کی قیمت 31 مئی کے نوٹفیکیشن کے مطابق برقرار ہے۔ مقررہ قیمت سے زائد پر ایل پی جی گیس بیچنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وفاقی وزارت خزانہ کی طرح ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی اوگرا کی سفارش اور منظوری کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔ دوسری جانب اوگرا کا دوہرا معیار سامنے آیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر خاموش جبکہ ایل پی جی قیمت میں اضافے پر نوٹس لے اور نئی اضافی قیمت کو مسترد کر دیا ہے۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا، گھریلو اور کمرشل سلنڈر بھی مہنگا ہوگیا۔ گھریلوسلنڈر 50 روپے،کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایل پی جی ہفتیمیں دوسری بارمہنگی کردی گئی ہے اورایل پی جی کی فی کلو قیمت 110 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ 23 جون کو بھی ایل پی جی 10 روپے کلو مہنگی ہوئی تھی۔ ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی 15 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی ہے۔ اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 31 مئی کے نوٹفیکیشن کے مطابق برقرار ہے مقررہ قیمت سے زائد پر ایل پی جی گیس بیچنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزیدخبریں