فیس بک کا قابل اعتراض پوسٹ کو لیبل کرنے کا فیصلہ

Jun 28, 2020

نیویارک (اے پی پی) فیس کے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مارک زکر برگ نے کہاہے کہ ان کی کمپنی متنازعہ یا نقصان کے امکان والی ان پوسٹس کو ’قابل اعتراض پوسٹ‘ کے طور پر لیبل کرے گی جنہیں اہم خبر (نیوز ویلیو) ہونے کے سبب ہٹایا نہیں جاسکتا۔کمپنی نے یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر کنٹینٹ کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے بڑھتے دباؤ کے باعث کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی پوسٹ اس میں شامل ہے۔ایک میڈیا ادارے کے مطابق 90 سے زیادہ ایڈواٹائزرز نے اس سائٹ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ امریکا میں الیکشن پولرائزیشن دور کا حوالہ دیتے ہوئے صارفین کی مصنوعات بنانے والی بڑی کمپنی یونی لیور بھی جمعے کو اسی فہرست میں شامل ہوگئی۔

مزیدخبریں