بی این پی مینگل کے تحفظات‘ حکومت نے 6 نکاتی ایجنڈے پر دوبارہ عملدرآمد شروع کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے بی این پی مینگل کے تحفظات پر 6 نکاتی ایجنڈے پر دوبارہ عملدرآمد کا آغاز کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے وفاقی وزارتوں میں بلوچستان کے کوٹہ پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے تمام وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کوٹہ پر عملدرآمد کیلئے 30 روز میں خالی آسامیوں کا ریکارڈ مہیا کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن