بھارت کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیاں خطے کے امن اور عالمی استحکام کیلئے خطرہ ہیں: وائس ایڈمرل آصف خالق

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان نیول اکیڈمی میں 113ویں مڈشپ مین اور 22ویں شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔ پاسنگ آئوٹ پریڈ میں 165 افسران نے پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی میں 113ویں مڈشپ مین اور 22ویں شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے ،نیول اکیڈمی آمد پر کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ پاسنگ آوٹ پریڈ میں 165 افسران نے پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا ،مڈ شپ مین عبدالرحمان نے اعزازی شمشیر حاصل کی،مہمان خصوصی نے کمیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اورنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کر تے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق نے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت, جدید ٹیکنالوجی کا حصول اور جیو اسٹریٹجک صورتحال سے ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور آرٹیکل 370 کا خاتمہ انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے ،ہمارے مشرقی ہمسائے کی غیر ذمہ دارانہ کاروائیاں خطے کے امن اورعالمی استحکام کے لئے خطرہ ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...