قومی اسمبلی کے اجلاس میں مختلف وزارتوں محکموں اور اداروں کے لئے 42کھرب 53ارب 96کروڑ 90لاکھ 27ہزار کے مطالبات زر کی منظوری دے دی مجموعی طور 190 مطالبات زر کی منظوری دی گئی جب کہ جمعہ کو 167مطالبات زر کی پہلے ہی منظور دی جا چکی ہے ہفتہ کو23مطالبات زر کی منظوری حاصل کی گئی لیکن اس کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس مجموعی طور پر ساڑھے آٹھ گھنٹے جار ی رہا جس میں تھکا دینے والے اجلاس میں نصف گھنٹہ کا وقفہ کیا گیا اپوزیشن کے تعاون سے مطالبات زر پر ووٹنگ نہیں کرائی گئی مطالبات زر کی منظوری پر حکومت نے سکھ کا سانس لیا مسترد کردی گئیں اپوزیشن اعلان کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایوان میں موثر احتجاج کرسکی بس زبانی جمع تفریق کی ایسا دکھائی دیتا ہے پوری اپوزیشن ہی مصلحتوں کا شکار ہے البتہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی تقاریر میں ’’پیڑول بم‘‘ موضوع گفتگو رہا بعض حکومتی ارکان نے بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا بہر حال وفاقی وزیر عمر ایوب خان اس بات پر مصر رہے کہ کہ پاکستان میں ابھی بھی قیمتیں چین بھارت اور بنگلہ دیش سے کم ہیں ۔اپوزیشن نے گزشتہ رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایوان میں سخت احتجاج کا اعلان کیا تھا مگر ایوان کے اندر موثر احتجاج نہ کرنے پر سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں کی جاتی رہیں البتہ کٹوتی کی تحاریک کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف حکومتی اور اپوزیشن ارکان رسمی ردعمل کا اظہار کرتے رہے خرم دستگیر خان احسن اقبال رانا ثنا اللہ عبدالقادرپٹیل شازیہ مری نے کہا پیٹرول بم وزیر اعظم کے اے ٹی ایمز کو فائدہ پہنچانے کے لئے عوام پر گرایا گیا۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے لئے قدرے مشکل دن تھا انہیں اپوزیشن کے سوالات کے جوابات دینا پڑے حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کی رکن کشورزہرا نے کہا کراچی میں لوڈشیڈنگ کا رونا رویا مسلم لیگ ن کے مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے آج پیٹرولیم مصنوعات پر احتجاج کرنا تھا لیکن اب پرسوں احتجاج کریں گے ۔ مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے عمدہ تقریر کی اور دلچسپ پیرائے میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے رہے انہوں نے کہا کہ’’ سونامی براستہ بد ترین ناکامی اور بد نامی کی جانب گامزن ہے جب کہ علی محمد خان نے کہا کہ سابق وزراء اعظم نے بیرون ملک دوروں پر اخراجات کا رونا رہتے رہے
قومی اسمبلی: اپوزیشن کا تعاون، مطالبات زر با آسانی منظور، حکومت نے سکھ کا سانس لیا
Jun 28, 2020