کراچی میں فلاحی تنظیموں کے ذریعے قربانی کے انتظامات کا جائزہ، کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی انتظامیہ شہر کی معروف فلاحی تنظیموں کے ذریعے شہر کے مختلف مقامات پر اجتماعی قربانی کے انتظامات کرے گی ۔ ہفتہ کو کمشنر کراچی کے دفتر میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت معروف فلاحی تنظیمون کا ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایدھی ، چھیپا ، سیلانی، الخدمت، جامعہ بنوریہ سائٹ اور دعوت اسلامی و دیگر کے نمائندوںنے شر کت کی۔ اجلاس میں قربانی کی رجسٹریشن اور قربانی کے انتظامات، دیگر امور کے انتظامات کا جایزہ لیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ علاقہ کے ڈپٹی کمشنرز ان انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ اور متعلقہ فلاحی تنظیموں کو ضروری معاونت و رہنمائی کریں گے۔ جن تنظیموں کو جگہ کی دشواری ہوگی ضلعی انتظامیہ انھیں جگہ کی فراہمی میں ہر ممکنہ مدد کرے گی۔ کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ
قربانی کے انتظامات کے سلسلہ میں فلاحی تنظیموں کی ہر ممکنہ مدد کریں۔اجلاس میں موجود فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے کمشنرکراچی کے اقدام کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کورونا کی صورتحال اور شہریوں کی ضرورت کے پیش نظر اس سال قربانی کے خصوصی انتظامات کریں گی اس سال انتظامات کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تنظیمیں ا ٓن لائن سروس بھی فراہم کریں گی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس میں جو فلاحی تنظیمیں موجود نہیں ہیں ان سے بھی رجوع کیا

ای پیپر دی نیشن