وہاڑی(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی سلیمان بیگ نے سو ل جج وہاڑی محمد عنائت گوندل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا انہوں نے اندرون جیل ہسپتال میں موجود قرشی فائونڈیشن کی جانب سے بنائی گئی ڈسپنسری کا دورہ کیا مریضوں کی عیادت کی انہوں نے جیل کچن کا بھی دورہ کیا کھانے کے معیار کو چیک کیا اور تسلی بخش قرار دیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 4اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی 4 اسیران کو ذاتی مچلکوں پررہا کرنیکا حکم
Jun 28, 2020