اوچ شریف (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی بہاول پور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کورونا وائرس کے ستائے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں شدید مہنگائی کا سیلاب آ جائے گا۔
،انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کر کے بجٹ کے پندرہ دنوں بعد نیا بجٹ پیش کیا ہے۰