جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منورحسن کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

اسلام آباد ( وقائع نگارخصوصی ) جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن کی غائبانہ نماز جنازہ ایچ الیون میں ادا کی گئی ، جس میں جماعت اسلامی کے کار کنان سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افرد نے شر کت کی ، نماز جنازہ کی امامت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کی ، نماز جنازہ کے شر کا ء سے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا،آل پارٹیز حریت کانفر نس کے غلام محمد صفی ،آصف لقمان قاضی نے بھی خطاب کیا،جبکہ نماز جنازہ میںجماعت اسلامی پاکستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد رحمن ، جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری راجہ فاضل ، ، سیکرٹری جنرل زبیر صفدر ،نائب اُمراء ملک عبد العزیز ،محمد کاشف چوہدری ، تحسین احمد خالد ،جمعیت اتحاد العلماء پنجاب کے صدر مو لانا امیر عثمان ، جماعت اسلامی اسلام آبادکے سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی بھی شر یک تھے ۔ اس موقع پر میاں محمد اسلم نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شخصیت اور زندگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید منور حسن ایک عظیم قائد اور رہ نما اور حق گوئی و بے باکی کی عملی تصویر تھے وہ پاکستان کی سیاست میں نظریاتی وابستگی اور جد و جہد کی علامت تھے۔انھوں نے کہا سید منور حسن کی وفات سے ملک و قوم اور عالم اسلام ایک عظیم اور مخلص قائد سے محروم ہوگئے ۔

ای پیپر دی نیشن