برطانوی میڈیا کا کرونا کیسز کے حوالے سے پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا قابل افسوس ہے: برطانوی وزیر ناز شاہ

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) برطانیہ کی شیڈو وزیر ناز شاہ نے برطانوی میڈیا کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کو قابل افسوس قرار دے دیا اور کہاکہ گز شتہ ہفتے مجھے پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا اور آج پاکستان کے خلاف ہی بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیس فیصد کرونا کیسز کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، برطانوی میڈیا نے حقائق سے ہٹ کر من گھڑت خبریں شائع کیں۔ قبل ازیں برطانوی میڈیا نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرایا اور بے بنیاد خبریں چلا کر بدنام کرنے کی کوشش کی۔ برطانوی میڈیا نے برطانیہ میں کرونا وائرس کے آدھے سے زیادہ کیسز کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا اور رپورٹ چلائی کہ ہزاروں افراد جن کی اسکرینگ کی گئی اور انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا۔ برطانیہ کے پبلک ہیلتھ نے میڈیا رپورٹس کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے بتایا کہ بیرونِ ممالک سے برطانیہ واپس آنے والے صرف 30 مسافروں میں کرونا کی تشخیص ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن