اسلام آباد (محمد نواز رضا ۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے اپوزیشن جماعتیں میں وزیر اعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کی ڈیڈ لائن دینے کے لئے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی ) آئندہ ماہ کے اوائل میں اسلام آباد منعقد کرنے کا پروگرام بنا رہی ہے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پیش پیش ہیں دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ قومی اسمبلی چلتی رہے دراصل انہوں نے بین السطور اپوزیشن اور اتحادیوں کو انتباہ کیا ہے کہ ان کی حکومت کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششیں ترک کر دیں بصورت دیگر وہ عوام سے رجوع کر سکتے ہیں اگرچہ قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن کے بعض ارکان نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم لانے میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے تاہم اپوزیشن جماعتوں کی اعلی قیادت کے درمیان موجودہ حکومت سے مطالبات منوانے کے لئے ڈیڈ لائن دینے کی تجویز زیر غور ہے اپوزیشن کی تمام جماعتوں میں جولائی کے وسط میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے اب یہ طے پانا باقی ہے آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی اور صدارت کس پارٹی کے حصہ میں آئے گی وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنے گھوڑے دوڑا دئیے ہیں پرویز خٹک اور اسد عمر کو بی این پی سے بات چیت کا مینڈیٹ دیا ہے جب کہ آزاد ناراض رکن اسلم بھوتانی کو وزیر اعظم نے اتوار کو ملاقات کے لئے بلا لیا ہے اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کے درمیان رابطوں میں وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر کا جائزہ لیا جا رہا ہے اس تقریر کے تناظر میں اپنا آئندہ لائحہ عمل تیا ر کریں گے۔