کراچی(کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل،مرکزی ترجمان گلزارفیروز،ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئرنائب صدور مظہرعلی ناصر،خالدتواب،سابق نائب صدر طارق حلیم ،کے سی سی آئی کے سابق صدور ہارون اگر،عبداللہ ذکی،سابق سینئرنائب صدر حنیف لاکھانی،معروف بزنس مین ندیم احمدکشتی والا،نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ( نکاٹی) سرپرست اعلیٰ کیپٹن اے معیز خان اور صدر نسیم اختر اور دیگر تاجروں اور صنعتکاروںنے معروف سیاستدان اور جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ ہوئے مرحوم کے درجات بلندی کی دعا کی ہے۔ تاجراور صنعتکار رہنماؤں نے کہاکہ سید منور حسن ایک نفیس انسان اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ عزوجل سید منور حسن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
تاجروں اورصنعتکاروں کاسید منور حسن کے انتقال پر اظہار تعزیت
Jun 28, 2020