تیل کی قیمتوں میں ایکدم30 فیصد اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے:چوہدری منظور

Jun 28, 2020

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے چھبیس تاریخ کو بجٹ کی منظوری سے قبل پٹرولیم کی قیمتوں میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کر کے پاکستان کے عوام پر سب سے بڑا خود کش حملہ کیا ہے اس نااہل پی ٹی آئی ایم ایف حکومت کی احمقانہ معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کے عوام پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پس رہے تھے عالمی سطح پر خام تیل کی حد درجہ گرتی ہوئی قیمتوں کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں یکدم تیس فیصد سے زیادہ اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کے ویڈیو لنک اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے چوہدری منظور احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر چلنے والی موجودہ حکومت آہستہ آہستہ پاکستان میں ٹریڈ یونینز کو ختم کررہی ہے انہوں نے تمام مزدور تنظیموں کے اتحاد اور مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میںسرمایہ دار مافیا موجودہ تبدیلی سرکار کے گٹھ جوڑ سے مزدور و محنت کش طبقے کو ان کے آئینی و قانونی حقوق سے محروم کر رہا ہے اجلاس سے پی ایل بی کے صوبائی صدر سید نذر حسین شاہ، نائب صدر محمد اعجاز، ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ پرویز اختر، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد، راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سہیل مختار، سینئر نائب صدر افضل خٹک، ضلع اسلام آباد کے صدر راجہ اشتیاق احمد، سٹی صدر سید ذیشان شاہ، ضلع اٹک کے صدر سراج گل خٹک، ثاقب سہیل، راجہ عبدالمجید، جاوید احمد، افتخار حیدر جھاٹلہ، چوہدری محمد فاروق، عشرت علی زیدی، معظم علی زاہد، یونس خان کھٹڑ، سہراب علی، طارق چوہدری، سید سجاد مہدی، قاصدہ مرتضیٰ اور ملک سفیر سمیت دیگر مزدور راہنمائوں نے خطاب کیا جبکہ پنجاب بھر سے بڑی تعداد میںپی ایل بی عہدیداران اور ٹریڈ یونین راہنماویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی کارروائی میں شریک رہے۔ نذر حسین شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نجی اور سرکاری شعبہ تباہ کر کے محنت کش طبقے، صنعتی کارکنوں، تنخواہ دار ملازمین اور عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ پاکستان اسٹیل ملز شہید بھٹو کی نشانی اور پاکستان کے وقار کی علامت ہے ہم حکومت کو ریلوے، پی آئی اے، واپڈا اور ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن سمیت کسی ادارے کی نجکاری نہیں کرنے دیں گے اور ملک کی تمام یونینز اور فیڈریشنوں کو اکٹھا کرکے مشترکہ تحریک چلائیں گے۔

مزیدخبریں