ترکی میں ناکام بغاوت، عدالت سے 121ملزمو ں کو عمر قید کی سزا

انقرہ (این این آئی )ترکی میں 2016 کی ناکام بغاوت کے 121 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انقرہ کی عدالت نے قانون کی خلاف ورزی کے جرم میں 121 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔رجب طیب اردگان کی حکومت کے خلاف 2016 کی ناکام بغاوت میں 248 افراد مارے گئے تھے۔ترک وزیراعظم کے مطابق ناکام بغاوت سے متعلق 289 میں سے 15 کیسز پر ٹرائل جاری ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے 3 ماہ سے ٹرائل معطل تھے، جن کا رواں ماہ دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن