چینی سی ڈی سی نے بیجنگ میں جانوروں سے کوویڈ19-کی وبا پھیلنے کے امکان کو خارج ازامکان قراردیدیا

Jun 28, 2020

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکز برائے کنٹرول و تدارک امراض(سی ڈی سی)نے بیجنگ میں جانورں سے کوویڈ19- کی وبا پھیلنے یا اس کا ووہان میں پھیلنے والے وائرس سے تعلق ہونے کے امکان کو خارج ازامکان قرار دیا ہے۔سی ڈی سی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر کیے گئے ٹیسٹوں سے معلوم ہوا ہے کہ بیجنگ میں وبا پر جلد قابو پالیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق کوویڈ19-کے دو مریضوں کے نمونوں کے جینیاتی تجزیہ اور زرعی پیداوار کی شن فا دی ہول سیل مارکیٹ سے جمع کیے جانے والے ماحولیاتی نمونے سے یہ چیز سامنے آئی کہ یہ وائرس یورپ میں پائے جانے والی قسم کا ہے لیکن یہ یورپ میں گردش کرنے والے وائرس سے زیادہ پرانا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ سے متعلقہ کیسز میں زیادہ تر افراد کے درمیان میل جول، چیزوں کی آلودہ سطحوں کو ہاتھ لگانے کے ذریعہ انفیکشن کا شکار ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ مارکیٹ 13 جون سے بند ہے اس لئے اس جگہ سے آنے والے لوگوں میں وبا سے متاثر ہونے کا خطرہ کم سے کم ہوتا جاتا ہے ، جبکہ متاثرہ افراد کیقریبی رابطوں میں رہنے والے تمام افراد کے حوالے سے بھی بہتر انتظامات اٹھاے گئے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ حال ہی میں شن فا دی مارکیٹ سے کوئی تعلق نہ رکھنے والے کیسز دریافت ہوئے ہیں لیکن بیجنگ میں بڑے پیمانے پر کیے جانے والے نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ان لوگوں میں انفیکشن کی شرح انتہائی کم ہے ، جن کا بازار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزیدخبریں