کراچی(این این آئی)انسداددہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں آئندہ سماعت تمام فریقین کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی۔ہفتہ کوانسداددہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی،سابق ایس ایس پی ملیررائو انوار اور دیگر ملزمان پیش عدالت میں ہوئے جبکہ کورنا وبا کے باعث سینٹرل جیل میں قید نقیب اللہ قتل کیس کے ملزمان کو پیشی پر نہیں لایا جاسکا جیل حکام نے ملزمان کو پیش نہ کرنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی ۔