اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے صاحبزادے طلحہ منور کو ٹیلی فون کر کے ان کے والد سید منور حسن کی وفات پر تعزیت کی۔شہباز شریف کی مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔